سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی کمی

0
8

مقامی وعالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرےروزبھی سونےکی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں 10ڈالرکی کمی ہونےسےفی اونس سونا 4 ہزار 445 ڈالر پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کےباعث پاکستان میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں ایک ہزارروپےکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کےبعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 601 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 69.70 ڈالر ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 30 روپے کی کمی سے 7ہزار 454 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کی کمی سے 6 ہزار 390 روپے ہوگئی۔

Leave a reply