پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 30 روز کی توسیع، ڈرون پر پابندی برقرار

0
8

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، جبکہ آؤٹ ڈور ڈرون کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تحفظ، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور املاک کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب بھر میں ڈرون پر پابندی 25 اپریل تک نافذ رہے گی۔
حکام نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر منعقد ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

Leave a reply