بارشوں سےمتعلق محکمہ موسمیات نےنیاالرٹ جاری کردیا

0
10

پاکستان میں بارشیں برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری ، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 30 مارچ تک گرج چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
مغربی سسٹم کے زیر اثر مختلف صوبوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جس سے نشیبی علاقوں میں فلش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ شہرِ قائد میں بارش کے مختلف اسپیلز متوقع ہیں، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔ آج دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اگرچہ بارش کا امکان کم ہے، تاہم آئندہ ایک سے دو روز میں شہر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت میں آج شام یا رات کے وقت بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، جس سے ان علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Leave a reply