ایران کےامریکااوراسرائیل پرتابڑتوڑحملے،کویت میں 6 امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران نےاسرائیل پرکلسٹربموں کی بارش کردی،جبکہ ایرانی حملوں میں کویت میں امریکاکے6بحری جہازتباہ کرنےکادعویٰ بھی کیاگیا۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے 3 سمندر برد ہو گئے جبکہ دیگر 3 میں آگ لگ گئی۔
روسی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مختلف علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، میزائل اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے اور شہریوں نے شیلٹرز میں پناہ لی۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق’’وعدہ صادق 4‘‘ آپریشن کے تحت دشمن پر حملوں کی 84ویں لہر میں دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل میں امریکی اہلکاروں کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جن میں متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی حکام نے مزید دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ری فیولنگ اور ایئر ٹرانسپورٹ فلیٹ کو ہدف بنایا گیا۔















