پی ایس ایل11:کراچی کنگزنےلاہورقلندرزکو4وکٹوں سےشکست دیدی

0
6

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن میں کراچی کنگزنےلاہورقلندرزکو4وکٹوں سےشکست دےکرجیت کاتسلسل برقراررکھا۔
لاہو رکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں لاہورقلندرزکےکپتان شاہین آفریدی نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں9وکٹوں کےنقصان پر128رنز بنائے،کراچی کنگزنے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
لاہور قلندر زکی جانب سے عبداللہ شفیق 33 رنزبناکرنمایاں رہےجبکہ حسیب اللہ نے28 رنز فراہم کیے۔سکندر رضا 19، محمد نعیم 13، پرویز حسین ایمن 12، کپتان شاہین آفریدی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے 2،2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

کراچی کنگزکی جانب سےمحمدوسیم نے 38رنزکی اننگ کھیلی، سعدبیگ19رنزبناسکےجبکہ معین علی نےبھی 18رنزبنائے۔خوشدل شاہ نے 13 رنز کی اننگ کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 8 رنز بنا سکے۔کراچی کنگز کے سلمان علی آغا بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ اعظم خان نے 14 اور عباس آفریدی نے 10 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
لاہورقلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہورقلندرزکو5سکورکی پنالٹی کاسامناکرناپڑا،امپائرنےیہ پنالٹی کراچی کنگزکےخلاف گیندکی حالت میں تبدیلی کےباعث لگائی۔ فیلڈ امپائر نےگیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونے کے سبب کراچی کنگز کو 5 پنالٹی رنز ایوارڈ کیے۔
لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون :
(کپتان)شاہین آفریدی،سکندر رضا، حارث رؤف، محمد نعیم، فخر زمان، عبداللہ شفیق اور پرویز حسین، حسیب اللہ، اسامہ میر،مستفیض الرحمان اورعبید شاہ شامل تھے۔
کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون:
(کپتان )ڈیوڈ وارنر، محمد وسیم، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، عباس آفریدی،حسن علی، ایڈم زمپا اور میرحمزہ شامل تھے۔

Leave a reply