گرج چمک کیساتھ بارشیں:محکمہ موسمیات کا ہنگامی الرٹ جاری

0
6

محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یکم سے چار اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے،بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بادل برسنےکا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a reply