ایرانی مذاکرات میں کوئی جلدی نہیں،فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے، ٹرمپ

0
6

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ کسی جلد بازی میں نہیں ہیں، جبکہ فوجی کارروائی کا امکان بھی اب تک موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے مقاصد بتدریج حاصل کر رہا ہے، تاہم مذاکراتی عمل آسان نہیں اور اس میں وقت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوئے تو امریکا اپنے اہداف کے حصول کے لیے متبادل راستہ بھی اختیار کر سکتا ہے۔

ادھر امریکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان تجاویز کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ٹرمپ نے حالیہ مجوزہ نکات پر بھی ردعمل دیا ہے، تاہم تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کے معاملے پر مختلف خدشات موجود ہیں۔

ٹرمپ نے معاہدے کو ترجیحی آپشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں صورتحال بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم دیگر امکانات بھی زیر غور ہیں۔

Leave a reply