خطےمیں کشیدگی،پاکستان سفارتی محاظ پر متحرک، اسحاق ڈار چین کےاہم دورےپرروانہ

0
9

خطےمیں کشیدگی کےباعث پاکستان سفارتی محاظ پرمتحرک،نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارچین کےانتہائی اہم دورےپرروانہ ہوگئے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار چینی وزیرِ خارجہ کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں دونوں رہنما پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کو علاقائی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ شدید کشیدگی کا شکار ہے، اور پاکستان اس دوران امن کے داعی کے طور پر سامنے آیا ہے اور خطے میں قیامِ امن کے لیے متحرک سفارتکاری کر رہا ہے۔
پاکستانی قیادت کی کاوشوں سے اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ایک اہم بیٹھک بھی ہوئی، جس میں علاقائی کشیدگی کم کرنے کی جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیامِ امن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور متعدد تجاویز پر غور ہوا۔ اس دوران تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہے جبکہ اگلا دور جلد شروع کیا جائے گا، جس میں پیش کردہ تجاویز پر ہونے والی پیشرفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا۔

Leave a reply