سونےکی قیمت میں پھراضافہ ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے

0
9

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا ایک بار پھر 5 لاکھ روپے کی حد عبور کر گیا۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 1 روپے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 811 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 144 روپے اضافے سے 8 ہزار 404 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 124 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 205 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 79.20 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a reply