پی سی بی کاشان مسعودکو ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنےکافیصلہ

0
9

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کے پاس برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلا دیش کے خلاف آئندہ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد کپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ سرفراز احمد پہلی بار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ اس وقت سلیکشن کمیٹی کا بھی حصہ ہیں، جبکہ وہ اظہر محمود کی جگہ لیں گے۔شان مسعود پہلے ہی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ٹیم میں تسلسل کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی تھی جو ایک، ایک سے برابر رہی تھی۔دوسری جانب وائٹ بال کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن ہیڈ کوچ ہیں، جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سلمان علی آغا کے پاس ہے۔

Leave a reply