
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے کے تحت 2035 تک ملکی معیشت کو ایک ہزار ارب ڈالر جبکہ 2047 تک 3 ہزار ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستانی خلا نورد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن کے پہلے بین الاقوامی مہمان بن گئے ہیں اور پاکستان آئندہ قمری مشن میں چاند پر روور بھیجنے کے لیے پُرامید ہے۔
احسن اقبال کے مطابق پاکستان گزشتہ دو برس میں تقریباً پانچ سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکا ہے، جبکہ خلائی تحقیق اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی زراعت، صنعت، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگی۔















