لاہور:مکان کی چھت گرنےسے11افرادجاں بحق،متعددزخمی

0
6

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گھر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبی ایک بچی کی لاش بھی نکال لی گئی، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a reply