عدلیہ کو عالمی معیار کے مطابق لانا ہمارا عزم ہے،جسٹس امین الدین خان

0
5

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے نظامِ انصاف اور عدلیہ کو عالمی معیار کے برابر لانا ان کی بھرپور کوشش ہے، جبکہ وفاقی آئینی عدالت نے اپنے قیام کے پہلے ہی سال میں سپریم کورٹ سے منتقل ہونے والے 24 ہزار مقدمات میں سے 9 ہزار کے فیصلے سنا دیے ہیں۔
پاکستان بار کونسل کے زیرِ اہتمام وفاقی آئینی عدالت کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کا بنیادی مقصد مقدمات کو برسوں زیرِ التوا رکھنا نہیں بلکہ سائلین کو فوری اور بروقت انصاف فراہم کرنا ہے، کیونکہ ایک مؤثر نظام وہی ہے جہاں انصاف صرف ملے نہیں بلکہ بروقت ملے۔
جسٹس امین الدین خان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت میں بنیادی طور پر آئینی نوعیت کے مقدمات سنے جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ سے آئینی مقدمات کی یہاں منتقلی کے باعث سپریم کورٹ کے ججز کو اب عام سائلین کے مقدمات نمٹانے کے لیے زیادہ وقت اور موقع میسر آیا ہے۔

Leave a reply