پیٹرول ریلیف پیکج میں بڑی پیش رفت 1000 سی سی تک گاڑیاں بھی شامل،حافظ نعیم

0
4

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اب پیٹرول ریلیف پیکج کےذریعے1000سی سی گاڑیوں کوبھی سبسڈی دی جائےگی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ پیٹرولیم ریلیف پیکج پر معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو بھی پیٹرول سبسڈی دی جائے گی، جبکہ ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو ٹریکٹروں کے لیے ڈیزل پر ریلیف فراہم کیاجائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری سطح پر 1600 سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہیں کی جائیں گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جماعت اسلامی کی معاشی تجاویز پر غور اور عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے اور ان پر تیزی سے عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a reply