ایران ترقی کیلئےجنگ نہیں چاہتاجارحیت کی صورت میں بھرپور ردعمل ہوگا،ایرانی صدر

0
9

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران ترقی کے لیے جنگ کا راستہ اختیار نہیں کرے گا اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا، تاہم اگر ایران پر جارحیت کی گئی تو بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی صدر کے مطابق ایران عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے برابری کی بنیاد پر اپنے حقوق کا مطالبہ کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقی اور شعور کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ہسپتالوں، پلوں اور یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ خلیج فارس کی موجودہ صورتحال عالمی سطح پر بحران کو جنم دے سکتی ہے، جس سے بچنے کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں۔

Leave a reply