روس ایٹمی پروگرام پروہ فیصلہ قبول کرےگاجوایران کےمفادمیں ہو،روسی وزیر خارجہ

0
6

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حق میں ہے اور اس حوالے سے وہی فیصلہ تسلیم کرے گا جو ایران کے مفاد میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکی جارحیت نہ ہوتی تو ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔
روسی وزیر خارجہ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) بھی اس بات سے آگاہ ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام فوجی مقاصد کے لیے نہیں ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا خطے کی صورتحال کے تناظر میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے گا اور کشیدگی کم کرنے کی سمت قدم اٹھائے گا۔

Leave a reply