ایران جوہری ہتھیارنہ رکھنےکی گارنٹی دےتومذاکرات کامیاب ہونگے،امریکی نائب صدر

0
9

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک محدود نہیں بلکہ جامع معاہدہ چاہتے ہیں۔
یونیورسٹی آف جارجیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 49 برسوں میں امریکا اور ایران کے درمیان اس سطح کے مذاکرات نہیں ہوئے، اور اتنے طویل عرصے کا عدم اعتماد ایک رات میں ختم نہیں کیا جا سکتا۔
ان کے مطابق ایرانی حکام کو معلوم تھا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں نیک نیتی کے ساتھ بھیجا ہے، تاہم چھوٹی ڈیل پر آمادگی نہ ہونے کے باعث اب تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا۔
جے ڈی وینس نے بتایا کہ وہ پاکستان میں بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ پیش رفت ضرور ہوئی ہے مگر مکمل اور جامع معاہدہ ابھی باقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ ڈیل ایسی ہونی چاہیے جس میں ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے اور نہ ہی ریاستی سطح پر کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہو۔
نائب امریکی صدر کے مطابق موجودہ مذاکراتی صورتحال نسبتاً بہتر ہے اور جنگ بندی بھی برقرار ہے۔

Leave a reply