آبنائےہرمزکی بندش سےدنیاکوتاریخ کےبڑےتیل بحران کاسامنا

0
11

مشرق وسطیٰ میں جنگ اورآبنائےہرمزکی بندش سےدنیاکوتاریخ کےبڑےتیل بحران کاسامناہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کےمطابق عالمی تیل سپلائی میں یومیہ تقریباً11ملین بیرل کی کمی ریکارڈکی گئی ہے،تیل کی قیمت 200ڈالرفی بیرل تک جانےکاخدشہ ہے،ایشیامیں ایندھن کی شدید قلت اورپاکستان سمیت کئی ممالک متاثرہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں مز یدکہاگیاکہ یورپ میں بھی ڈیزل کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جبکہ توانائی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے،سعودی عرب اوریواےای متبادل راستوں سےسپلائی بڑھانےکیلئےکوشاں ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ عالمی مہنگائی میں اضافہ اورمعیشتوں پردباؤ تیز ہورہا ہے، جس کی وجہ سےعالمی ذخائراستعمال کیےجارہےہیں لیکن یہ حل عارضی ہے،ایل این جی سپلائی متاثرہونےسےگیس بحران کےخدشات بھی بڑھ گئے۔
بلوم برگ کےمطابق کئی ممالک نےایندھن بچانےکےاقدامات اورریشننگ شروع کردی،طویل جنگ کی صورت میں عالمی معیشت کوبڑاجھٹکالگنےکاخدشہ ہے،طلب کم کرنےکیلئے قیمتوں میں مزیداضافہ ناگزیرہے۔

Leave a reply