ایران سےبھارت جانیوالی مسافرپروازامریکی حملےکی زدمیں آگئی

0
3

ایران سےبھارت جانیوالی مسافرپروازامریکی حملےکی زدمیں آگئی۔
ایران نے بتایا کہ امریکا کے ایک فضائی حملے میں مشہد ایئرپورٹ پر موجود ایک مسافر طیارہ متاثر ہوا ہے، جس کے باعث بھارت سے انسانی امداد لانے کا منصوبہ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق پیر کے روز ہونے والے امریکی حملے میں ماہان ایئر کے ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔ یہ طیارہ رواں ہفتے نئی دہلی جانے والا تھا، جہاں سے ایرانی عوام کے لیے ضروری طبی سامان اور امدادی اشیاء لانی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ طیارے کی یکم اپریل کو نئی دہلی پہنچنے کی توقع تھی، تاہم حملے کے بعد اس مشن کی تکمیل غیر یقینی ہو گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے تاحال ایرانی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
ماہان ایئر ایران کی نجی ایئرلائن ہے جو مغربی ایشیا، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا کے مختلف ممالک کے لیے پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

Leave a reply