ایم ڈی کیٹ پالیسی میں بڑی تبدیلی، ایف ایس سی کے 6 دن بعد ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

0
15

آئندہ سال ایم ڈی کیٹ کاٹیسٹ ایف ایس سی کےامتحانات سے6دن بعد لینےکافیصلہ کرلیاگیا۔
ایم ڈی کیٹ کے امتحانات سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے آئندہ سال سے میڈیکل کالجز میں داخلہ پالیسی تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت ایف ایس سی کے نتائج آنے کے صرف 6 روز بعد ایم ڈی کیٹ کا داخلہ ٹیسٹ شروع کیا جائے گا۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق اس فیصلے پر عمل درآمد آنے والے انٹرمیڈیٹ نتائج کے ساتھ ہی ہوگا۔
قبل ازیں ایف ایس سی کے نتائج کے 4 سے 6 ماہ بعد ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیا جاتا تھا، جس کے باعث اکیڈمی مافیا طلبہ سے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ امیر گھرانوں کے بچے مہنگی ٹیوشن فیس ادا کرکے تیاری کر لیتے ہیں، جبکہ متوسط طبقے کے طلبہ اس سہولت سے محروم رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے فیصلے سے طلبہ کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اور انہیں ایف ایس سی کے بعد دو بار امتحان کی تیاری نہیں کرنا پڑے گی۔

Leave a reply