مضبوط ضمانتیں دی جائیں توجارحیت کیخلاف لڑائی ختم کرنے کیلئے تیار ہیں،ایرانی صدر

0
9

ایرانی صدرمسعودپزشکیان نےکہاہےکہ مضبوط ضمانتیں دی جائیں توامریکااوراسرائیلی جارحیت کیخلاف لڑائی ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ اگر مستقبل میں ایران پر دوبارہ حملہ نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے تو وہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور کبھی بھی انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی، تاہم خطے میں موجود امریکی اڈوں کے باعث ایران کے پاس ردعمل کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔
صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کی مزاحمت اور عوام کے اتحاد نے مشکل حالات پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a reply