سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان:انڈیکس 5حدیں عبورکرگیا

0
10

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے جلدایران جنگ کےخاتمےکےبیان کےبعدپاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنےمیں آرہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 53 ہزار 759 کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان برقرار رہا۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ساڑھے 5 فیصد، جبکہ جاپان کے نکئی انڈیکس میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی 2 فیصد تیزی دیکھی گئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a reply