توانائی بحران:پنجاب حکومت نےنئی گاڑیوں کی خریداری روک دی

0
9

عالمی توانائی بحران کے پیش نظر پنجاب حکومت کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت مختلف سرکاری محکموں کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے تقریباً 100 گاڑیوں کی خریداری کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔ نہ تو نئی گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی اس مد میں کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث کئی ترقیاتی منصوبوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر اخراجات میں کمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسی پالیسی کے تحت 2 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے۔ اگرچہ مختلف محکموں کو گاڑیوں کی ضرورت درپیش ہے، تاہم فی الحال پرانی گاڑیوں کے استعمال کو ہی جاری رکھا جائے گا۔

Leave a reply