ٹرمپ کی نئی حکمت عملی، نیتن یاہو کی سفارتی مشکلات میں اضافہ

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک وقت تھا جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکا کو ایران کے خلاف اپنے مؤقف کی حمایت پر آمادہ کرنے میں کامیاب نظر آتے تھے، لیکن اب صورتحال تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ کشیدگی کے دوران بنیامین نیتن یاہو خود کو ایک مضبوط رہنما کے طور پر پیش کر رہے تھے، تاہم اب امریکا ایران سے متعلق ممکنہ سفارتی پیش رفت کو زیادہ اہمیت دیتا دکھائی دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اندر بھی نیتن یاہو کو سیاسی دباؤ کا سامنا ہے اور ان کے مخالفین انہیں مزید سیاسی گنجائش دینے کے لیے تیار نہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران کے خلاف کارروائیوں کو کامیابی قرار دیا، لیکن ناقدین کے مطابق وہ اپنے تمام مقاصد حاصل نہیں کر سکے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مفاہمتی عمل سے بھی نیتن یاہو کو کوئی خاص سیاسی یا سفارتی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بعد نیتن یاہو کو اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔
حکومت کاگھر کی تعمیر و مرمت کیلئے قرض دینےکااعلان
جولائی 16, 2026تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا نیاشیڈول جاری
جولائی 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حامد علی بیلا کو مداحوں سے بچھڑے23 برس بیت گئے
جون 27, 2024 -
ایڈیشنل رجسٹرارسپریم کورٹ بحال،نوٹیفکیشن جاری
جنوری 28, 2025 -
پولیس کانسٹیبل کی شہادت،عمرایوب کابیان،شہیدکےبچوں نے تردید کر دی
اکتوبر 12, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














