ایک ہی روزمیں سونےکی قیمت میں 15000روپےسےزائدکااضافہ

0
7

مقامی وعالمی مارکیٹ میں ایک ہی روزمیں سونےکی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 15 ہزار3 سوروپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا4لاکھ94ہزار62روپےکاہوگیا،جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 13ہزار1سو17روپےکااضافہ ہونےسے10گرام سونےکی قیمت 4لاکھ 23ہزار5سو78روپےہوگئی۔
اُدھرفی تولہ چاندی کی قیمت میں200روپےکااضافہ ہونےسے7984روپےفی تولہ ہوگئی۔
دوسری جانب بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 153 ڈالر مہنگا ہونے سے 4713 ڈالرفی اونس کاہوگیا۔

Leave a reply