سام سنگ ایکسینوس 2800 : ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا تجربہ

سام سنگ نے اپنی چِپ پالیسی بدل کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچادی۔سام سنگ کی ایکسینوس چِپ سیریز میں بڑی تبدیلی سامنے آگئی۔
سام سنگ نے اپنے چِپ سیٹ سام سنگ ایکسینوس 2800 میں جی پی یو کے ذریعے بڑی ٹیکنالوجی تبدیلی کی ہے۔ کمپنی پہلی مرتبہ اپنا تیار کردہ گرافکس پروسیسر استعمال کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق متوقع ایکسینوس 2800، جو 2028 میں متعارف کروائی جانیوالی گلیکسی ایس 28 سیریز کو پاور دے گا۔ یہ چپ سیٹ صرف سمارٹ فونز تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ دیگر جدید ٹیکنالوجی شعبوں میں بھی استعمال ہو سکے گا، جبکہ سام سنگ پہلے ہی ایکسینوس 2600 کے ذریعے مستقبل کے جدید ترین چپ سیٹس کی بنیاد رکھ چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پیداوار کی شرح بہتر بنانا، توانائی کی بچت میں اضافہ اور مجموعی کارکردگی کو زیادہ قابلِ اعتماد بنانا ہے۔زیڈ ڈی نیٹ کوریا نےسام سنگ کی ایکسینوس سیریز میں ایکسینوس 2800 کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے، جو ممکنہ طور پر کمپنی کا پہلا چپ سیٹ ہوگا ،جس میں ان ہاؤس جی پی یو شامل کیا جائے گا۔















