پاکستان سے بہترین تعلقات کے بعد امریکا کیلئے بھارت پر اعتماد کرنا مشکل ہو گیا ،ایشیا ٹائمز

0
3

بین الاقوامی جریدے ایشیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے بعد امریکا کے لیے بھارت پر اعتماد کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ خطے کے معاملات پر بھارت کی سفارتی سرگرمیاں نسبتاً خاموش رہیں۔
ایشیا ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ تر تیل اور سپلائی کے نظام سے متعلق امور پر بات چیت کی، جبکہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں میں سرگرم رہا۔
مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے امریکا اور ایران کے حکام سے مسلسل رابطے برقرار رکھے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران سمیت کئی ممالک نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

Leave a reply