عید پر لاہور میں بہترین صفائی، پنجاب حکومت کی کاوشیں قابلِ ستائش، میاں صداقت مجید

0
10

سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور میں صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے پنجاب حکومت اور’’ستھرا پنجاب‘‘مہم کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔
اپنے بیان میں میاں صداقت مجید کا کہنا تھا کہ عید کے دوران لاہور شہر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھائی گئیں، جس کے باعث شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر رہی اور گندگی پھیلنے سے بچاؤ ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث گزشتہ برسوں کے مقابلے میں قربانی کے جانوروں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی، جو قابلِ تشویش امر ہے۔
میاں صداقت مجید کے مطابق عید کے موقع پر عوام میں جوش و خروش نمایاں رہا، جبکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات بھی مؤثر اور تسلی بخش رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی پنجاب عید کے دوران خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری اداروں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہتی ہے اور ان کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

Leave a reply