گلوکارعلی ظفرکامیشاشفیع کیخلاف ہتکِ عزت کامقدمہ جیتنےکےبعدپہلابیان جاری

0
5

گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کر دیا۔
علی ظفر نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام افراد کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا اور سچ کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بالآخر انصاف ہو گیا، تاہم انہیں کسی فتح کا احساس نہیں بلکہ دل میں عاجزی اور شکرگزاری کے جذبات ہیں، اور وہ کسی کے خلاف منفی جذبات نہیں رکھتے۔
گلوکار نے مزید لکھا کہ یہ معاملہ اب ان کے لیے ختم ہو چکا ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ سب لوگ وقار اور سکون کے ساتھ آگے بڑھیں۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کو جشن کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ اسے عاجزی اور انکساری کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کی عدالت نے حال ہی میں علی ظفر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی کارروائی کے دوران میشا شفیع پیشیوں پر مسلسل حاضر نہیں ہوئیں اور اپنے الزامات کے حق میں مؤثر شواہد پیش نہ کر سکیں، جبکہ علی ظفر نے اپنے گواہان عدالت میں پیش کیے، جس کے بعد فیصلہ ان کے حق میں آیا۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ 2018 میں اس وقت دائر کیا گیا تھا جب میشا شفیع کی جانب سے ہراسانی کے الزامات سامنے آئے تھے، اور یہ کیس پاکستان کے نمایاں ’’می ٹو‘‘ مقدمات میں شمار کیا جاتا ہے۔

Leave a reply