ایرانی حملوں میں سعودی عرب میں امریکی سفارتخانےکوبڑانقصان،امریکی حکام کی تصدیق

ایرانی حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب میں واقع امریکی سفارتخانے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امریکی حکام نے اعتراف کر لیا۔
امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کی جانب سے 3 مارچ کو سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر کیے گئے حملے میں عمارت کو شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا، جبکہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے نقصانات کے بارے میں دیا گیا بیان درست نہیں تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاض میں واقع سفارتخانے پر حملے کے دوران لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ عمارت کے محفوظ ترین حصے بھی متاثر ہوئے، اور آگ کئی گھنٹوں تک قابو میں نہیں آ سکی۔
امریکی حکام کے مطابق ایران کا ایک ڈرون عمارت سے ٹکرایا جس سے ایک بڑا سوراخ ہوا، اور اسی مقام پر ایک منٹ کے اندر دوسرا ڈرون بھی آ گرا۔
مزید یہ کہ ایران نے پرنس سلطان ائیربیس کو بھی نشانہ بنایا، جہاں ایواکس اور ری فیولنگ طیارے متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی میزائل دفاعی نظام ان دونوں حملوں کو روکنے میں ناکام رہا۔















