پاسداران انقلاب نےفضائی دفاعی نظام سے امریکی طیارہ نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری

0
106

پاسداران انقلاب نے امریکی طیارے کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
جاری بیان میں پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ امریکی طیارے کو گرانے کے بعد آج کا دن امریکا کے لیے سیاہ ثابت ہوا۔
بیان کے مطابق جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2 کروز میزائل تباہ کیے گئے۔
پاسداران انقلاب کا مزید کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق ایک عملہ جہاز سے بحفاظت باہر نہ نکل سکا، جبکہ ایرانی فضائی دفاع کے باعث ملک کی فضائی حدود دشمن کے لیے مزید خطرناک بن چکی ہیں۔
اسی دوران ایرانی نیوز ایجنسی کی جانب سے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں مبینہ طور پر طیارے کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

Leave a reply