لاہورقلندرزکاکینسرمیں مبتلاننھےمداح کی خواہش پوری کرنےکااعلان

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے (ٹیومر) میں مبتلا ننھےمداح کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فرزان نامی بچہ گزشتہ چار سال سے بیماری کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے اور لاہور قلندرز کا بڑا مداح ہے۔
اس نے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔بچے نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس کا تعلق قلعہ دیدار سنگھ، گوجرانوالا سے ہے۔
اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرزان کا پیغام موصول ہو چکا ہے اور اسے میچ میں مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملاقات کر سکے۔
مزید بتایا گیا کہ بچے کو خوش کرنے کے لیے کھلاڑیوں کے دستخط شدہ شرٹ بھی تحفے میں دی جائے گی۔















