آپریشن غضب للحق:796افغان طالبان ہلاک،1043زخمی

0
13

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے آپریشن ’’غضب للحق‘‘ سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ان کے مطابق کارروائیوں کے دوران افغان طالبان رجیم کے 796 کارندے ہلاک جبکہ 1043 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اب تک افغان طالبان کی 286 پوسٹیں تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ 44 پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 249 ٹینکس، بکتر بند گاڑیاں اور ڈرونز بھی تباہ کیے جا چکے ہیں، جبکہ فضائی کارروائیوں میں 81 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
عطاء تارڑ کے مطابق 2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر خوارج کے حملے کو ناکام بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بھرپور جوابی کارروائی کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

Leave a reply