ڈیل نہ ہوئی تو ایران کے تیل پرقبضہ کرنے پر غور کر رہا ہوں،ٹرمپ کی دھمکی

0
109

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دی گئی ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے حوالے سے سخت بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا ہر چیز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ممکنہ طور پر کل تک ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
اپنی گفتگو میں ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایرانی مظاہرین اور کردوں کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہم کیے، تاہم ان کے مطابق کردوں نے یہ ہتھیار اپنے پاس ہی رکھ لیے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کے متضاد بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں، جس کے باعث آنے والے دنوں میں حالات مزید اہم رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

Leave a reply