کراچی بورڈ:میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا

0
7

کراچی میٹرک بورڈ کی جانب سےآج 7 اپریل سے شروع ہونیوالے امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو کا کہنا ہےکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات اب بروز جمعہ 10 اپریل سے شروع ہوں گے۔
ذہن نشین رہے کہ کراچی بورڈ کے ہزاروں طلبا کو ایڈمٹ کارڈ کی درخواستیں ڈائون لوڈ ہونے میں مشکلات کاسامنا تھا، جس کے باعث امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کا آن لائن پورٹل تکنیکی خرابی کے باعث دن بھر بند رہا، جس کی وجہ سے ایڈمٹ کارڈز کا اجرا ممکن نہ ہو سکا۔
کراچی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایڈمٹ کارڈ جاری ہوتے ہی طلبا کو ان کے امتحانی مراکز سے فوری آگاہ کر دیا جائے گا۔

Leave a reply