ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں،طاقت سےافزودہ یورینیم ایران سے ختم کیا جائے گا،اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی

0
6

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کے اشارے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ کے لیے تیار ہے۔
ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارے مزید اہداف ہیں جنہیں ہم معاہدے کے ذریعے یا دوبارہ جنگ شروع کر کے حاصل کریں گے، جبکہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں حزب اللہ شامل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، اور چاہے معاہدے کے ذریعے ہو یا طاقت کے استعمال سے، افزودہ یورینیم ایران سے ختم کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے مطابق جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کے مکمل تعاون سے طے پایا ہے اور یہ جنگ کا خاتمہ نہیں ہے۔

Leave a reply