پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوںسے مشرق وسطی میں جنگ بندی ممکن ہوئی،نیول چیف نوید اشرف

0
10

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک مضبوط فورس ہے اور گزشتہ سال مئی میں اس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جبکہ سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر میں بھی اپنی برتری ثابت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایران-امریکا تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی تیل سپلائی متاثر ہوئی، تاہم پاکستان کی قیادت کی کوششوں سے خطے میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

Leave a reply