امریکا و ایران کے وفود مذاکرات کیلئے چند روز میں دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں ، رائٹرز

0
12

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ایک اور دور کے جلد اسلام آباد میں انعقاد کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور اسی ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے۔
اس سے قبل ایک امریکی خبر ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

Leave a reply