میری والدہ بادشاہ چارلس کو بہت پسند کرتی تھیں،امریکی صدرٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بادشاہ چارلس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ شروع سے ہی شاہی خاندان کی بڑی مداح تھیں۔
ٹرمپ کے مطابق ان کی والدہ خاص طور پر بادشاہ چارلس کو بہت پسند کرتی تھیں اور اکثر کہا کرتی تھیں کہ وہ نہایت دلکش شخصیت کے مالک ہیں۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ان کی والدہ یہ بھی کہتی تھیں کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ چارلس کتنے اچھے لگتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی والدہ بادشاہ چارلس کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کو بھی بہت پسند کرتی تھیں، اور جب بھی وہ انہیں ٹی وی پر دیکھتیں تو انہیں مخاطب کرکے کہتیں کہ دیکھو ڈونلڈ، وہ کتنی شاندار لگ رہی ہیں۔















