ٹرمپ کےاشارےکےبعدپاکستانی ثالثوں کےذریعےایرانی نئی تجاویز سامنے آنے کا امکان بڑھ گیا

0
2

ایرانی تجاویز کو مسترد کرنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشارے کے بعد پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جنگ بندی سے متعلق نئی ایرانی تجاویز سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مذاکراتی عمل سے آگاہ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روس کے دورے کے بعد آج تہران واپس پہنچیں گے، جہاں وہ ایرانی حکام کے ساتھ تازہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطوں میں مشکلات کے باعث یہ مشاورتی عمل سست روی کا شکار ہے، اور وہ اس وقت کسی نامعلوم مقام پر موجود ہیں۔
صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اشارہ دیا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی سابقہ تجاویز کو قبول نہیں کرتے۔ ان تجاویز میں جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کی بحالی اور بعد ازاں ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات شامل تھے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل اپنی رفتار سے جاری ہے اور پیش رفت کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایران کب ایسی تجاویز پیش کرتا ہے جنہیں امریکا قبول کرے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ وہ “تباہی کے دہانے پر ہے” اور یہ بھی کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کرے۔

Leave a reply