اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کیلئے 6 سرکاری مویشی منڈیاں 10 مئی سے فعال ہوں گی

0
3

اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے 6 سرکاری مویشی منڈیاں 10 مئی سے فعال کر دی جائیں گی۔
حکام کے مطابق ان منڈیوں کے قیام کا مقصد مویشیوں کی خرید و فروخت کو منظم، محفوظ اور بہتر ماحول میں یقینی بنانا ہے تاکہ شہری آسانی سے قربانی کے جانور خرید سکیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام منڈیوں میں سکیورٹی، ویٹرنری چیکنگ اور عوامی سہولیات کیلئے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد رش کو منظم کرنا اور خرید و فروخت کے عمل کو ہموار بنانا ہے تاکہ شہریوں اور بیوپاریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Leave a reply