’’میرے حمزہ ‘‘مومنہ اقبال کا محبت بھرا پیغام مہندی کی دلکش تصاویر بھی سامنے آگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
مومنہ اقبال نے اپنی مہندی کی تقریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ روایتی اور دلکش انداز میں نظر آئیں۔ اداکارہ نے اس موقع پر خوبصورت کتان سلک کا لہنگا زیب تن کیا، جس پر نفیس کڑھائی اور سنہری کام نے ان کی شخصیت کو مزید نکھار دیا۔
دوسری جانب دولہا حمزہ حبیب سیاہ شیروانی میں ملبوس دکھائی دیے، جس پر سنہری نقش و نگار نمایاں تھے۔ دونوں نے روایتی کشیدہ کاری والی رنگین شال کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
تصاویر کے ساتھ مومنہ اقبال نے اپنے شوہر حمزہ حبیب کے نام محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔ انہوں نے مختصر مگر پُراثر انداز میں “میرے حمزہ” لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
مہندی کی تقریب میں اداکارہ کے دلکش برائیڈل انداز اور جوڑے کی خوبصورت کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔















