بجٹ سے پہلے مہنگائی کا طوفان، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی سلنڈر مزید مہنگا ہو گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے نرخوں کے تحت 11.8 کلوگرام وزن والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے 51 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3643 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ یہ نظرثانی شدہ نرخ جون کے مہینے کے دوران نافذ العمل رہیں گے۔
ریلوےکی آمدنی میں 115ارب روپےکااضافہ
جولائی 9, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستانی طالبعلم کابڑااعزاز،کیلےکےتنےسےفائبرتیارکرلیا
جولائی 9, 2026 -
آئی فونز 16 سیریز کے چاروں ماڈلز کی قیمتیں کیا ہوں گی؟
ستمبر 9, 2024 -
ایف بی آرکاٹیکس گوشواروں کی چھان بین کافیصلہ
نومبر 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














