مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، محکمہ موسمیات کا 2 سے 5 جون تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک کے مختلف علاقوں میں 2 سے 5 جون کے دوران آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال مغربی ہواؤں کے ایک نئے سسٹم کے ملک میں داخل ہونے کے باعث پیدا ہوگی، جس کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں متوقع ہیں۔
کچھ علاقوں میں شدید بارش، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں، جس سے نقصان کا خدشہ موجود ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران تیز ہواؤں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری سے نقصان ہو سکتا ہے جبکہ شمالی علاقوں میں فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات بھی موجود ہیں۔
شہریوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی نےایک بارپھراحتجاج کی وارننگ دیدی
مارچ 3, 2025 -
کامیڈی کنگ ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
اپریل 16, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 |
| 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 |
| 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
| 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 |
| 29 | 30 | |||||














