مستقبل میں ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات کر سکتا ہوں، ٹرمپ

0
4

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ خطے میں جلد استحکام پیدا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور مستقبل میں ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات کا امکان بھی موجود ہے۔ ان کے مطابق مذاکراتی عمل میں ایرانی قیادت کا کردار اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے تعلقات بہتر سمت اختیار کر سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی کمی آسکتی ہے، جبکہ امن و استحکام کے قیام سے دنیا بھر کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض معاملات پر ان سے دو ٹوک انداز میں گفتگو کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے تنازعات کا حل سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کے حوالے سے زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں اور امریکا سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کو ترجیح دے رہا ہے۔

Leave a reply