
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین، جوش انگلس اور میٹ رنشا نے بالترتیب 53، 51 اور 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
232 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے جبکہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کےابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
جولائی 30, 2026پاکستانی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی
جولائی 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مسلسل تیسرےروزبھی سونےکی قیمت میں اضافہ
مئی 7, 2025 -
پنجاب حکومت کانوجوانوں کیلئے60ہزارماہانہ وظیفہ دینےکااعلان
جولائی 7, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | |||||
| 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
| 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
| 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
| 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
| 31 | ||||||














