کر پشن اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ جائز کام کے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں،پی پی سینیٹر سلیم مانڈوی والا

0
6

پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا انہوں نے اسلام آباد میں اپنی ایک پراپرٹی فروخت کی اور اس کی منتقلی کے لیے خود بھی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں پیسے دیے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ جب جائز کام بھی پیسے دے کر کروانے پڑیں گے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔

Leave a reply