بجٹ سے قبل(پیسکو) پروموشن بورڈ نے ملا زمین کی ترقی کی منظوری دیدی

0
4

 بجٹ سے قبل ہی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) میں پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد متعدد ملازمین کو ترقی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیسکو کے پروموشن بورڈ نے مختلف اہلکاروں کی ترقیوں کی منظوری دی، جس کے بعد انہیں گریڈ 14 میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ترقیاں مقررہ پالیسی اور شفاف طریقہ کار کے تحت مکمل کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ترقی پانے والے تمام ملازمین فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں تاکہ محکمانہ امور مزید مؤثر انداز میں چلائے جا سکیں۔

پیسکو ذرائع کے مطابق ان ترقیوں سے نہ صرف ملازمین کا مورال بلند ہوگا بلکہ فیلڈ اور انتظامی کارکردگی میں بھی بہتری متوقع ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ترقی پانے والے اہلکاروں کی سینیارٹی پرانی ترتیب کے مطابق برقرار رہے گی جبکہ ان کی تقرریاں تعلیمی اور تربیتی اسناد کی حتمی تصدیق سے مشروط ہوں گی۔

Leave a reply