ایران کا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان

0
101

ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا۔
رائٹرز نے ایرانی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو امریکا اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی پر بند کیا ہے۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہےکہ آبنائےہرمزامریکا کی دھوکا دہی کی وجہ سے بندکی، امریکا نے اپنے وعدے کی کھلی خلاف ورزی کی، امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی پہلی شرط کی ہی خلاف ورزی کی، بندش کی وجہ اسرائیل کی جانب سےلبنان جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی بھی ہے، آبنائے ہرمز بند کرنا پہلا قدم ہے، جارحیت جاری رہی تو مزید اقدامات کریں گے۔

Leave a reply