پنجاب کا آئندہ بجٹ آخری مراحل میں، 6 کھرب روپے تک مختص ہونے کا امکان

0
4

لاہور: حکومتِ پنجاب نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے، جبکہ آئندہ بجٹ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل پنجاب اور عوامی ریلیف کے منصوبوں کو بجٹ میں نمایاں حیثیت حاصل ہوگی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کا مجموعی بجٹ تقریباً 6 کھرب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، جس میں ترقیاتی پروگرامز کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا مقصد متوازن ترقی کو فروغ دینا اور شہری و دیہی دونوں علاقوں میں سہولیات کی بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a reply